برج ٹاؤن : (ویب ڈیسک ) انگلش ویمن کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو 17 رنز سے شکست دے کر سیریز میں تین ،صفر کی برتری حاصل کرلی۔
بارباڈوس کے کنگسٹن اوول سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔
England finish 157-6, the highest total of the T20 series so far.
— Test Match Special (@bbctms) December 17, 2022
44 for Sophia Dunkley and 43 for Heather Knight.
Scorecard: https://t.co/8kQImy6g5p#WIvEng #bbccricket pic.twitter.com/Wj8b8rxB9I
انگلش ٹیم کی جانب سے صوفیا ڈنکلے نے 44 ، ہیتھر نائٹ نے 43 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیلے میتھیوز اور ایفی فلیچر نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز تک محدود رہی، راشدہ ولیمز 38 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
انگلش ٹیم کی جانب سے چارلی ڈین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
Series secured!
— England Cricket (@englandcricket) December 18, 2022
#WIvENG pic.twitter.com/W5JmE0MwOJ