برج ٹاؤن : ( ویب ڈیسک ) انگلش ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو چوتھے ٹی 20 میں 49 رنز سے شکست دے دی۔
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو 49 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں چار، صفر کی برتری حاصل کر لی۔
Four wins from four
— England Cricket (@englandcricket) December 19, 2022
#WIvENG pic.twitter.com/Uq0uUMLJ0g
برج ٹاؤن میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے۔
We set West Indies 132 to win the fourth IT20.
— England Cricket (@englandcricket) December 18, 2022
Scorecard: https://t.co/yGD3UyFQIv
#WIvENG pic.twitter.com/MSBHbspzNU
انگلش ٹیم کی جانب سے صوفیا ڈنکلے 35 اور کیتھرین برنٹ 24 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شنیتا گریمنڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
میزبان ٹیم 132 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محض 82 رنز پر آؤٹ ہوگئی ، ہیلی میتھیوز 23 رنز کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کی طرف سے ٹاپ سکورر رہیں ۔
انگلینڈ کی جانب سے لورین بیل نے 4 جبکہ سوفی اور چارلی ڈین نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی 20 میچ 23 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔