سڈنی : ( ویب ڈیسک ) بگ بیش لیگ (بی بی ایل ) کے ساتویں میچ میں میلبورن رینیگیڈز نے سڈنی تھنڈر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
میلبورن میں کھیلے گئے بی بی ایل کے 7 ویں میچ میں سڈنی تھنڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔
سڈنی کی جانب سے ریلی روسو نے 53 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ الیکس روز نے 39 رنز بنائے، میلبورن رینیگیڈز کی جانب سے ٹام روجرز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
فاتح ٹیم نے 175 رنز کا ہدف اننگ کی آخری بال پر 6 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کیا ، ایرن فنچ نے ناقابل شکست 43 گیندوں پر 70 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
Finchy the finisher! @KFCAustralia #BBL12 pic.twitter.com/20O4CFzAhe
— KFC Big Bash League (@BBL) December 18, 2022
سڈنی تھنڈر کی جانب سے ڈینیل سیمز نے 3 جبکہ گریندر سندھو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔