ایل پی ایل : کینڈی فالکنز کی دمبولا کو 39 رنز سے شکست

Published On 19 December,2022 01:30 am

کولمبو (:ویب ڈیسک ) لنکا پریمئیر لیگ (ایل پی ایل ) کے 18 ویں میچ میں کینڈی فالکنز نے دمبولا اورا کو 39 رنز سے شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں کینڈی فالکنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

اشین بندارا 37 اور کیون بندارا 27 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم میں نمایاں بیٹرز رہے جبکہ دمبولا کی جانب سے کلانا پریرا اور دیلم سدھیرہ نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں دمبولا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں نے نقصان پر 121 رنز بنا سکی اور میچ میں 39 رنز کی شکست سے دوچار ہوئی۔

سکندر رضا نے 45 جبکہ دیلم سدھیرہ 21 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ کینڈی فالکنز کی جانب سے اوشین تھامس نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کینڈی فالکنز کی ٹیم میں میچ میں کامیابی کے بعد 14 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے۔