کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا میں جاری لنکا پریمیئر لیگ میں قومی کرکٹر شعیب ملک کو میچ کے دوران باؤنسر لگ گیا تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
کولمبو میں جاری جافنہ کنگز اور گال گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلے گئے میچ میں شعیب ملک جافنہ کنگلز کی نمائندگی کرتے ہوئے بیٹنگ کر رہے تھے کہ اس دوران گال گلیڈی ایٹرز کے ہم وطن باؤلر وہاب ریاض نے تیز باؤنس کرایا۔
باؤنس سے بچنے کیلئے شعیب ملک نیچے ہوئے لیکن بال ان کے ہیلمٹ پر جا لگی جس کی وجہ سے ان کے ہیلمٹ کو نقصان پہنچا لیکن وہ حیران کن طور پر محفوظ رہے تاہم ہیلمٹ کا ٹوٹا حصہ سٹمپ پر جا لگا جس کی وجہ سے وہ ہٹ وکٹ آؤٹ قرار پائے۔
The ball flicks the top edge and thumps into his helmet. The protection at the back of the helmet then comes off and dislodges the bails! Let s hope Shoaib Malik is alright.#LPL2022 #PakvEng #ENGvPAK pic.twitter.com/Wmm2fbSzeC
— Muhammad Noman (@nomanedits) December 18, 2022