کرکٹ کی تاریخ کا ناقابل یقین کیچ

Published On 01 January,2023 11:30 pm

سڈنی: (ویب ڈیسک) بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کے مائیکل نیسر نے ناقابل یقین کیچ لے کر سب کو حیران کر دیا۔

آسٹریلوی کرکٹر مائیکل نیسر نے باؤنڈری لائن کے باہر گیند کو ٹچ کرتے وقت اپنے پاؤں زمین پر نہ لگنے دیے، ہوا میں اچھل کر گیند کو فیلڈ میں واپس لائے اور پھرتی سے کیچ پکڑ لیا، فیلڈنگ کے اس شاندار مظاہرے کے باوجود شائقین اور ماہرین اس کیچ پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

فیلڈنگ کے دوران مائیکل نیسر باؤنڈری پر کیچ لینے کے بعد گیند کو ہوا میں اچھال دیتے ہیں جسے وہ باؤنڈری کے باہر جاکر پیروں کو زمین پر لگائے بغیر ایک پار پھر کیچ کرتے ہیں اور واپس فیلڈ کی طرف گیند کو اچھالتے ہیں، بعد میں وہ پھرتی سے واپس باؤنڈری کے اندر آکر کیچ کر لیتے ہیں۔

اس حیران کن کیچ نے بیٹسمین کیساتھ کمنٹیٹرز کو بھی حیران کر دیا جسے امپائرز نے کرکٹ قوانین کے مطابق آؤٹ قرار دیا، کرکٹ قوانین کے مطابق باؤنڈری لائن پر کیچ پکڑنے کے دوران اگر فیلڈر باؤنڈری لائن کے باہر بھی چلا جائے لیکن اسکے پاؤں کا گیند کی ہاتھوں میں موجودگی کے ساتھ زمین سے رابطہ قائم نہیں ہوتا تو اس صورت میں کیچ کو درست مانا جائے گا اور بیٹسمین آؤٹ ہو جائیگا۔