لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے ورلڈکپ 2021 کے آغاز سے قبل مصباح الحق اور وقار یونس کو کوچنگ سٹاف سے ہٹانے کی وجہ بتادی۔
ایک انٹرویو میں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ مصباح اور وقار یونس کے معاہدے جنوری اور فروری میں ختم ہونے والے تھے جبکہ کوشش تھی کہ نئے کو چنگ سٹاف کو لایا اور ٹیم کی تیاری بہتر بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں سابق کرکٹرز کو بھرپور احترام کے ساتھ رخصت کیا گیا، انہیں بطور چیئرمین برطرف کرنے اختیار تھا میرے پاس، وقار یونس کے ساتھ کھیل چکا ہوں اس لیے تفصیل سے بات کی تھی۔
رمیز راجہ نے کہا کہ قومی ٹیم نئے کوچنگ سسٹم کے تحت کامیاب ہوئی، ٹی20 ورلڈکپ سے ہفتے 10 دن قبل مینجمنٹ تبدیل کی تھی لیکن اس کے مثبت اشارے دیکھنے کو ملے۔