جوہانسبرگ : ( ویب ڈیسک ) سن رائزرز ایسٹرن کیپ نے پریٹوریا کیپٹلز کو شکست دے کر ساؤتھ افریقی ٹی 20 لیگ ( ایس اے 20 ) کے افتتاحی ایڈیشن کا ٹائٹل جیت لیا۔
جوہانسبرگ میں کھیلے گئے ایس اے 20 لیگ کے فائنل میچ میں سن رائزرز ایسٹرن کیپ نے پریٹوریا کیپٹلز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، فاتح ٹیم نے 136 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
CHAMPIONS@SunrisersEC are the winners of the inaugural #Betway #SA20
— Betway SA20 (@SA20_League) February 12, 2023
The title is heading to Gqeberha@Betway_India pic.twitter.com/ODHLNdtQke
سن رائزرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ پریٹوریا کیپٹلز کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 135 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کوسال مینڈس 21 اور رائلی روسو 19 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ روئیلوف وین ڈیر مروے نے شاندار باؤلنگ کی بدولت 4 وکٹیں حاصل کیں۔
136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سن رائزرز ایسٹرن کیپ نے 17 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا کر میچ میں 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی، اوپنر ایڈم روسنگٹن نے 30 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
فاتح ٹیم کے کھلاڑی روئیلوف وین ڈیر مروے 31 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ ایڈن مارکرم کو ایونٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔