کیپ ٹاؤن: (دنیا نیوز) پاکستان ویمنز ٹیم نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز کرتے ہوئے حریف ٹیم بھارت کو جیت کے لئے 150 رنز کا ہدف دے دیا تھا جو بھارتی ویمنز ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے افتتاحی میچ میں قومی ویمنز ٹیم نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے تھے۔
What a run chase!
— ICC (@ICC) February 12, 2023
The second-highest successful run-chase in Women s #T20WorldCup history #INDvPAK | #TurnItUp pic.twitter.com/eWJ6dBxCQ3
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ویمنز ٹیم کی اوپنرز نے اننگز کا آغاز کیا، یاستیکا بھاٹیہ17 رنز بنا کر سعدیہ اقبال کی گیند پر جبکہ شفالی ورما 33 رنز اور کپتان ہرمن پریت کور 16 سکور بنا کرنشرہ سندھو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئیں۔
بھارتی بلے باز جمیما روڈریگس اور ریچا گھوش نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے میچ کو ناقابل شکست بنایا، جمیما روڈریگس نے 38 گیندوں پر 53 رنز جبکہ ریچا گھوش نے 20 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔
T O S S A L E R T
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 12, 2023
Pakistan win the toss and elect to bat first #BackOurGirls | #INDvPAK | #T20WorldCup pic.twitter.com/gI9QCBaIu1
قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 68 رنز جبکہ عائشہ نسیم 25 گیندوں پر 43 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں، دیگر کھلاڑیوں میں منیبہ علی 12 رنز بناکر، جوریہ خان 8 رنز ، سدرہ امین 11 رنز جبکہ ندا ڈار بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہوگئیں۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب تک 13 ٹی20 مقابلوں میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس میں ہندوستان 10 جبکہ قومی ٹیم محض 3 کامیابیاں سمیٹ سکی ہے۔
قومی سکواڈ
پاکستان: جویریہ خان، منیبہ علی ، بسمہ معروف (کپتان)، ندا ڈار، سدرہ امین، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، فاطمہ ثناء، ایمن انور، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال
بھارتی سکواڈ
شفالی ورما، یاستیکا بھاٹیہ، جمیما روڈریگس، ہرلین دیول، ہرمن پریت کور (کپتان)، ریچا گھوش ، دیپتی شرما، پوجا وستراکر، رادھا یادو، راجیشوری گائکواڈ، ریکا، سنگھ