میچ فکسنگ : آل راؤنڈر آصف آفریدی پر 2 سال کی پابندی عائد

Published On 07 February,2023 08:50 pm

لاہور(دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اینٹی کرپشن کمیٹی نے آل راﺅنڈ رآصف آفریدی پر میچ فکسنگ کے الزام میں 2سال کی پابندی عائد کردی ہے ۔

ذرائع کے مطابق آصف آفریدی کو اینٹی کرپشن کوڈ آف کنڈیٹ کی خلاف ورزی کرنے پر سزا سنائی گئی،آصف آفریدی نے میچ فکسنگ کی پیش کش ہونے پر متعلقہ حکام کو آگا ہ نہیں کیا تھا جس کے بعد انہیں 12ستمبر2022کو معطل کردیا گیا تھا۔

آصف آفریدی کو کشمیر پریمیئر لیگ میں میچ فکسنگ کرنے کی آفر ہوئی تھی، تاہم ان کی جانب سے اقبال جرم کے بعد کمیٹی نے سزا سنادی ، سزا کا اطلاق معطلی کی تاریخ سے ہوگا ۔

پی سی بی منیجنگ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کاکہنا ہے کہ میچ فکسنگ کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ، کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ۔