لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی20 سیریز رواں برس مارچ کے آخر میں ہوگی ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دونوں ٹیمیں شارجہ میں 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اے سی سی اجلاس، پاکستان کا ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار ہونے سے انکار
بورڈ سربراہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کا دورہ آسٹریلیا منسوخ ہونے پر متبادل مصروفیت کے طور پر سیریز شیڈول کی گئی ہے، افغانستان کو ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) ریونیو میں برابر حصہ دینا خوش آئند فیصلہ ہے ہم اسکی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
Pleased to announce PCB will play 3xT20s against Afghanistan in Sharjah end March to compensate Afghanistan following Australia’s pullout from bi lateral series against it. I also supported ACC decision to grant Afghanistan equal share of ACC revenues like BCCI, PCB, SLC & BCB.
— Najam Sethi (@najamsethi) February 5, 2023
قبل ازیں گزشتہ ماہ جنوری میں افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے کےلیے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا۔