کامران اکمل نے سلیکٹر کا رول ادا کرنے سے معذرت کرلی

Published On 10 February,2023 09:31 pm

کراچی: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے نجی ٹی وی چینل سے معاہدے کے باعث سلیکٹر کا رول ادا کرنے سے معذرت کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا کہ پی سی بی کا سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے پر شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے دوران نجی چینل کے ساتھ مصروفیات کے باعث ابھی یہ عہدہ نہیں لے سکتا، پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

کامران اکمل نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے بعد پی سی بی کو اپنی دستیابی سے متعلق آگاہ کر دوں گا، آئندہ یہ عہدہ انہیں دیا جائے گا یا نہیں اس کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا۔