کراچی: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سونگ کے سلطان کے نام سے مشہور سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں میری تعریف ہوتی ہے لیکن پاکستانی مجھے فکسرکہتے ہیں۔
کراچی لٹریچر فیسٹیول کے تیسرے اور آخری دن اپنی کتاب سلطان کی تقریب رونمائی کے موقع پر سابق کرکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ میری بیوی چاہتی تھی میں بچوں کو اپنی زندگی کی کہانی سناؤں، میں نےاپنی زندگی میں بہت مشکل وقت دیکھاہے۔
یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم کے ہاتھوں میں گیند بولتی تھی، سچن ٹنڈولکر
انہوں نے کہا کہ کتاب میں جھوٹ نہیں بولا، کسی کا پول نہیں کھولا، زندگی میں سب کھلاڑیوں نے پارٹیاں کی ہیں، ان کے راز کھولنا مقصد نہیں تھا، ساتھی کھلاڑی ڈر رہے تھے کہ کہیں ان کے راز نہ کھول دوں۔
وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ کتاب میں اپنی زندگی اور کرکٹ میں سیاست کے بارے میں لکھا ہے، پاکستان کرکٹ میں سیاست کی کہانی ہے، قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے سفارشیں آتی ہیں۔