راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 27ویں میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے ایونٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرتے ہوئے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 39 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 10, 2023
پشاور زلمی کے دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب 58 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ٹوم کوہلر نے 38، محمد حارث نے 35 اور عظمت اللہ عمرزئی نے 16 رنز کی اننگز کھیلی۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 10, 2023
ملتان سلطانز کی طرف سے عباس آفریدی نے 4 اوورز میں 39 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انور علی اور اسامہ میر ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
جواب میں ملتان سلطانز کے بیٹرز نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا، رلی روسو نے 8 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 121 رنز بنائے، روسو نے 41 بالز پر سنچری بنا کر پی ایس ایل تاریخ میں تیز ترین سنچری کا اپنا ریکارڈ بھی توڑ دیا، 2020ء میں رلی رسو نے 44 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 10, 2023
ملتان سلطانز کی ٹیم نے 243 رنز کا ہدف 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، فاتح ٹیم کے کیرن پولارڈ 52 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 10, 2023