لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست دے دی

Published On 09 March,2023 06:42 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے ہرا دیا، 227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 107 رنز بنا سکی۔

رحمان اللہ گرباز 15، ایلکس ہیلز 18 ، کولن منرو 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، شاداب خان 12 اور مبصر خان 3، آصف علی 7 اور فہیم اشرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، حسن علی نے سکور میں 18 رنز کا اضافہ کیا۔

راشد خان نے 4 شکار کیے، زمان خان، حارث رؤف نے دو دو، ڈیوڈ ویزے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پی ایس ایل 8 کے 26 ویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 227رنز کا ہدف دیا تھا، لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹ پر 226 رنز بنائے تھے۔

  — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2023

لاہور قلندرز کے فخر زمان نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 57 گیندوں پر 8 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز بنائے، عبداللہ شفیق ایک سکور، کامران غلام 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سیم بلنگز نے 32، ڈیوڈ ویزے 6 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے، سکندر رضا ایک اور راشد خان 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے فضل حق فاروقی نے 3، حسن علی اور وسیم جونیئر نے ایک ایک وکٹ لی۔

لاہور قلندرز سکواڈ
کپتان شاہین آفریدی، وکٹ کیپر سیم بلنگز، فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف، زمان خان۔

اسلام آباد یونائیٹڈ سکواڈ
کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر اعظم خان، رحمان اللہ گرباز، ایلکس ہیلز، کولن منرو، آصف علی، فہیم اشرف، مبشر خان، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، فضل حق فاروقی۔

Advertisement