تیسرا ٹی 20، پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف

Published On 27 March,2023 08:47 pm

شارجہ: (دنیا نیوز) تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔

 

افغانستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، صائم ایوب 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

عبداللہ شفیق 23، عماد وسیم 13، طیب طاہر 10 رنز بنا سکے، محمد حارث 1، افتخار احمد 31 ، شاداب خان 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد نواز 5 اور محمد وسیم 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 2 ، راشد خان، فرید احمد، فضل حق فاروقی ، محمد نبی اور کریم جنت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں شارجہ میں ہونیوالے پاک افغان ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان کو تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔