نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دے دیا

Published On 17 April,2023 08:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تیسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کےلیے 164 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کیویز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

 

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ٹام لیتھم 64 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیرل مچل 33، ول ینگ 17 ، چیڈ باؤس7 اور جیمز نیشیم 10 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ مارک چیپ مین 16 اور راچن رویندرا 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2،2 جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ سے قبل قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، زمان خان کی جگہ نسیم شاہ کو سکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ کیویز سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئیں، ایڈم ملنے اور ایش سودھی کی واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو 5 میچز کی سیرز میں دو صفر سے برتری حاصل ہے، سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے کیویز کو 88 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 38 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔

سکواڈ:

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان ، فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ

نیوزی لینڈ: ٹام لیتھم (کپتان)، چاڈ بوز، ول ینگ، ڈیرل مچل، مارک چیپ مین، جیمز نیشم، راچن رویندرا، ایڈم ملنے، میٹ ہنری، ایش سودھی، بین لسٹر