میجر لیگ کرکٹ: شاداب اور حارث رؤف کا سین فرینسسکو یونی کارن کیساتھ معاہدہ

Published On 28 June,2023 09:13 am

لاہور: (ویب ڈیسک) میجر لیگ کرکٹ کیلئے سین فرینسسکو یونی کارن نے2 مزید پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔

قومی کھلاڑی فاسٹ باؤلر حارث روف اور آل راؤنڈر شاداب خان میجر کرکٹ لیگ میں سین فرینسسکو کی نمائندگی کریں گے۔

میجر کرکٹ لیگ میں کئی دیگر پاکستانی کھلاڑی سمیع اسلم، حماد اعظم، سیف بدر، مختار احمد اور سعد علی بھی جلوہ گر ہوں گے۔

اس کے علاوہ لیگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ، جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر اور ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن براوو بھی کھیلتے نظر آئیں گے، لیگ 13 جولائی سے 30 جولائی تک امریکا کی ریاست ٹیکساس میں کھیلی جائے گی۔