لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے سابق صدر آصف زرداری کو چیئرمین پی سی بی کیلئے نجم سیٹھی کی سفارش کرنے کی تردید کر دی۔
ترجمان حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ سید محسن نقوی نے سابق صدر سے نجم سیٹھی کی کسی قسم کی کوئی سفارش نہیں کی، محسن نقوی کی آصف علی زرداری سے کوئی ملاقات یا ٹیلیفونک رابط نہیں ہوا، آصف زرداری سے نجم سیٹھی کے بارے کوئی بات نہیں کی گئی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ محسن رضا نقوی چیئرمین پی سی بی کیلئے کسی کی سفارش نہیں کر رہے، پی سی بی چیئرمین کی تقرری وزیر اعظم اور وفاقی حکومت کی صوابدید ہے، پنجاب حکومت پی سی بی کے معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت نہیں کرتی، میڈیا بے بنیاد کہانیاں چلانے سے پرہیز کرے۔