لاہور: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل کے تحت قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے میچز کیلئے گراؤنڈ اور پچز کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور ہائی برڈ ماڈل کے تحت ہونے والے ایشیا کپ کے 3 میچز کی میزبانی کرے گا، ان میچز کیلئے قذافی سٹیڈیم کی گراؤنڈ اور پچز کی تیاریوں کے حوالے سے کام تیزی سے جاری ہے۔
گراؤنڈ ہمیشہ کی طرح ابھی سے ہی دلکش منظر پیش کر رہا ہے جبکہ سکوائر بھی تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے، سکوائر میں آسٹریلین مٹی سے ایک باؤنسی ٹریک تیار کیا گیا ہے، میچز کیلئے 3 وکٹیں تیار کی جا رہی ہیں۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں 3 ستمبر کو بنگلا دیش اور افغانستان اور 5 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے، 6 ستمبر کو سپر فور مرحلے کا پہلا میچ بھی قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔