ممبئی: (دنیا نیوز) ایشیا کپ 2023ء کے سپر فور مرحلے کے میچز کی جگہ تبدیل نہ کرنے پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ پر اپنے ہی ہم وطن صحافی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارت کے معروف اینکر و صحافی وکرانت گپتا نے لکھا ہے کہ کولمبو میں اگلے 10 دنوں تک تقریباً 90 فیصد بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اگر ایشیا کپ کے دوران مسلسل بارشیں ہوتی رہیں تو پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گا اگر فائنل میں بھی بارش ہوتی ہے تو پاکستان ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی سے متعلق بیان پر شاہد آفریدی کا جے شاہ کو کرارا جواب
بھارت کے معروف صحافی وکرانت گپتا نے اپنے ٹوئٹ میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ لعنت ہو جے شاہ اور بی سی سی آئی پر۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا بھی بارش کی نذر ہو گیا تھا جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے دنیا بھر میں موجود شائقین کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
سری لنکا میں مسلسل بارشوں کی پیش گوئی کی وجہ سے میزبان پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ سے بقیہ میچز کے وینیوز تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے جواب میں جے شاہ سپر فور مرحلے کے میچز کولمبو میں ہی کروانے پر بضد رہے۔
AROUND 90 % RAIN IS PREDICTED IN COLOMBO FOR THE NEXT 10 DAYS , SO IF IT RAINS CONTINUOUSLY THROUGHOUT THE ASIA CUP , PAKISTAN WILL QUALIFY FOR THE FINAL .
— Vikrant Gupta (@vikrantgupta731) September 7, 2023
IF IT RAINS IN THE FINAL TOO , THEN PAKISTAN WILL WIN THE #AsiaCup2023
lanat on jay shah and bcci #INDvPAK #babar pic.twitter.com/hxfmNM5XqA