چنائی: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان گھٹنے کی انجری کے باعث افغانستان کے خلاف ہونے والے میچ میں بھی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق فخر زمان گھٹنے کی انجری سے مکمل نجات نہیں پا سکے، فخر زمان کے گھٹنے کی انجری کا ری ہیب جاری ہے اور قوی امکان ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔
فخر زمان کے علاوہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں، تمام کھلاڑی نزلہ اور بخار سے نجات پا چکے ہیں اور افغانستان کے خلاف میچ میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔
یاد رہے کہ بنگلورو میں پاکستان کے متعدد کھلاڑی بخار اور نزلے کا شکار ہوگئے تھے، قومی ٹیم کل پیر کے روز اپنا پانچواں میچ افغانستان کے خلاف چنائی کے چدم برم سٹیڈیم میں کھیلے گی۔