پونے: (دنیا نیوز) آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 190 رنز سے شکست دیدی۔
بھارتی شہر پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے۔
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) November 1, 2023
357 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم35.3 اوورز میں 160 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، نیوزی لینڈ کا کوئی بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر تک نہ کھیل سکا، گلین فلپس 60 اور ول ینگ 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں ڈیون کونوے 2، راچن رویندرا 9، ڈیرل مچل 24، کپتان ٹام لیتھم4، مچل سینٹنر اور ٹم ساؤتھی 7،7، ٹرینٹ بولٹ 9 جبکہ جیمز نیشم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 1, 2023
جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے 5، مارکو جانسن نے 3 جبکہ جیڑالڈ کوٹزی نے 2 کاگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں جنوبی افریقہ کے اوپنر بلے باز کپتان ٹمبا باووما 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ کوئنٹن ڈی کوک اور راسی وین ڈیر ڈوسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 200 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 1, 2023
جنوبی افریقہ کے ڈی کوک 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 114 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے جبکہ وین ڈیر ڈوسن 5 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 133 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 1, 2023
جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ آخری اوور میں 351 کے مجموعی سکور پر گری جب ڈیوڈ میلر 53 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 2 جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور جیمز نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔