بنگلورو: (دنیا نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 35ویں میچ میں پاکستانی ٹیم نے ڈک ورتھ لیوئس (ڈی ایس ایل) میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دے دی۔
بھارتی شہر بنگلورو کے ایم چناسوامی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 402 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ایک وکٹ کے نقصان پر بیٹنگ جاری تھی جب اچانک بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 4, 2023
بارش آنے سے پہلے تک پاکستانی ٹیم نے 21.3 اوورز میں 160 رنز بنا لیے تھے، بارش کے اختتام پر ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو جیت کیلئے 41 اوورز میں 342 رنز کا نیا ہدف ملا۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 4, 2023
دوبارہ اننگز کے آغاز پر قومی ٹیم کو جیت کیلئے 19.3 اوورز میں مزید 182 رنز درکار تھے، پاکستانی ٹیم 25.3 اوورز میں 200 رنز بنا چکی تھی جب دوبارہ بارش آنے سے میچ ایک بار پھر روک دیا گیا۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 4, 2023
بارش کے باعث دوسری بار رکنے والا میچ شروع نہ ہو سکا جس کی وجہ سے پاکستان کو ڈک لیوئس میتھڈ کے تحت 21 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 4, 2023
پاکستان کی اننگز
پاکستانی ٹیم کی ہدف کے تعاقب میں پہلی وکٹ 6 رنز پر ہی گر گئی، اوپنر بیٹر عبداللہ شفیق 9 گیندوں پر محض 4 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے تاہم فخر زمان نے کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر شاندار سنچری سکور کی۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 4, 2023
فخر زمان نے 81 گیندوں پر 11 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 126 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم 63 گیندوں پر 66 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔
نیوزی لینڈ کی اننگز
پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 4, 2023
نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کے آغاز پر محتاط انداز اپناتے ہوئے 7ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے 50 رنز مکمل کیے تاہم 68 رنز کے مجموعی سکور پر بلیک کیپس کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا، کیوی اوپنر ڈیون کانووے 39 گیندوں پر 35 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔
کیوی کپتان کین ولیمسن نے کریز پر آکر جارحانہ کھیل کا آغاز کیا اور بلیک کیپس نے 29 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز مکمل کئے، بعدازاں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 79 گیندوں پر 95 رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 261 رنز کے مجموعے پر گری، کیوی بلے باز رچن رویندرا نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 94 گیندوں پر 108 رنز بنا کر وسیم جونیئر کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) November 4, 2023
نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 318 رنز پر گری جب کیوی بلے باز ڈیرل مچل 18 گیندوں پر 29 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے، بلیک کیپس کا پانچواں نقصان 345 رنز کے اجتماعی سکور پر ہوا، کیوی بلے باز مارک چیپمین 27 گیندوں پر 39 رنز بنا کر وسیم جونیئر کی گیند پر پویلین چلتے بنے۔
کیویز کا چھٹا نقصان 48 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 388 رنز کے مجموعے پر ہوا، گلین فلپس نے 25 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی اور وسیم جونیئر کا شکار بنے۔
تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے وسیم جونیئر نے 3، حسن علی، افتخار احمد اور حارث رؤف نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین بھیجا جبکہ شاہین آفریدی کوئی وکٹ نہ لے سکے۔
اس سے قبل ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سپنر اسامہ میر کی جگہ فاسٹ باؤلر حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، گزشتہ میچز میں ہماری باؤلنگ اچھی رہی، نیوزی لینڈ کو کم سکورز تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 4, 2023
دوسری جانب کیویز کی ٹیم میں کین ولیمسن کی واپسی ہوئی ہے، ٹاس کے موقع پر کیوی کپتان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسا سوچا تھا پچ اس سے مختلف لگ رہی ہے، پاکستان کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔
خیال رہے کہ سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے پاکستان کے پاس آج آخری موقع ہے، قومی ٹیم کیلئے آج نیوزی لینڈ کو اچھے مارجن سے ہرانا ضروری ہے۔
ورلڈ کپ کے میچز میں بھی قومی ٹیم کو بلیک کیپس پر برتری حاصل ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ورلڈ کپ میچز میں 9 بار مدمقابل آئیں، 7 میں شاہینوں نے کامیابی حاصل کی جبکہ 2 میچز میں جیت کیویز کے نام رہی۔
پاکستانی سکواڈ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 4, 2023
کیوی سکواڈ
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) November 4, 2023