بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر

Published On 04 November,2023 12:13 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

آئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں، وہ ٹخنے کی انجری سے چھٹکارا نہیں پا سکے۔

یاد رہے کہ ہاردک پانڈیا بنگلا دیش کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ہاردک پانڈیا کی جگہ پراسدھ کرشنا کو بھارتی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پراسدھ کرشنا کی منظوری آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے دے دی ہے اور وہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔