آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کیلئے آفیشلز کا اعلان

Published On 17 November,2023 07:17 pm

احمد آباد: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل کےلیے آفیشلز کا آعلان کردیا۔

بھارت میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ 2023 کا فائنل اتوار کو آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔

آئی سی سی نے فائنل کےلیے آن فیلڈ امپائر کے طور پر رچرڈ النگورتھ اور رچرڈ کیٹلبرا کو مقرر کیا ہے، جوئیل ولسن تھرڈ امپائر کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔

آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق کرس گیفائی فورتھ امپائر جبکہ اینڈی پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔