ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 پاکستان جیتے گا: مائیکل وان کی پیشگوئی

Published On 23 November,2023 06:18 pm

لندن: (ویب ڈیسک)سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان اگلے سال 2024 ہونے والا ٹی 20 ورلڈکپ جیتے گا۔

سوشل میڈیا پر کلب پریری فائر کے اکاؤنٹ پر سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ اور سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پاکستان کرکٹ کے حوالے سے گفتگو کی،

کلب پریری فائر کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا گیا کہ پاکستان کرکٹ کو اس وقت ’افراتفری‘ کا سامنا ہے، واضح طور پر 2024 پر اس ٹیم پر سب کی نظر ہوگی۔

جس پر جواب دیتے ہوئے سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پیش گوئی کہ پاکستان اگلے سال ہونے والا ورلڈکپ جیتے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اگلے سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا۔