شراب کا زیادہ استعمال، گلین میکسویل ہسپتال پہنچ گئے

Published On 22 January,2024 05:57 pm

ایڈیلیڈ: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کے جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹر گلین میکسویل کو رات دیر گئے پارٹی میں ضرورت سے زیادہ شراب پینے کے باعث ہسپتال میں داخل کرانا پڑ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گلین میکسویل کو ایڈیلیڈ میں رات دیر تک پارٹی کے بعد ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا، میکسویل کو زیادہ شراب پینے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی عملے نے ان کا معائنہ کیا ۔

رپورٹس کے مطابق اوول میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں شریک آسٹریلیا اور ویسٹ ایڈیز کے کھلاڑیوں نے بھی اس کانسرٹ میں شرکت کی تاہم میکسویل علیحدہ سے کانسرٹ میں پہنچے تھے۔