ٹیسٹ چیمپئن شپ: بنگلادیش نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا

Published On 11 March,2024 09:55 am

لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر بنگلادیش نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔

دوسری جانب ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت پہلے نمبر پر براجمان ہے، جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر بنگلادیش کا چوتھا اور پاکستان کا 5 واں نمبر ہے۔