لاہور: (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد غصے میں نظر آتے ہیں اور اب انکی انسٹاگرام اسٹوری نے کرکٹ کی دنیا میں نئی ہلچل مچادی۔
شاہین کی جانب سے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو کے کیپشن میں درج ہے کہ ’مجھے کبھی بھی ایسی پوزیشن میں نہ ڈالیں جہاں میں آپ کو یہ دکھاؤں کہ میں کتنا ظالم اور بے رحم ہو سکتا ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میرے صبر کو نہ آزمائیں کیونکہ میں سب سے مہربان اور پیارا انسان ہوں جس سے آپ کبھی ملے ہوں لیکن ایک بار جب میں اپنی حد تک پہنچ گیا تو آپ مجھے وہ کام کرتے دیکھیں گے جو کسی نے نہیں سوچا تھا کہ میں یہ کرسکتا ہوں۔
واضح رہے کہ شاہین کو گزشتہ برس بابراعظم کے تمام فارمیٹس میں کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد ٹی 20 ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی اور حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے 29 مارچ کو بابر اعظم کو دوبارہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔