چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے کی مدت میں ایک ہفتہ توسیع کا امکان

Published On 30 November,2024 01:37 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے کے عہدے کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کا امکان ہے۔

چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے کی عہدے کی معیاد 30 نومبر تک تھی، بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کو یکم دسمبر کو آئی سی سی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنا تھا۔

واضح رہے کہ جے شاہ بلا مقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے، آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے اگست میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔