نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: افتتاحی میچ میں کراچی وائٹس کی کامیابی

Published On 15 March,2025 02:16 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا افتتاحی میچ کراچی وائٹس نے جیت لیا۔

فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی وائٹس نے اسلام آباد کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 26 رنز سے شکست دی، چودھویں اوور میں بارش شروع ہو گئی اور میچ دوبارہ نہ ہو سکا،160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنائے۔

علی عمران نے 26 اور حماد صدیق نے 25 رنز بنائے، کراچی وائٹس کی جانب سے محمد عمر نے دو وکٹیں حاصل کیں، کراچی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔

کراچی وائٹس کی جانب سے سعود شکیل 76اور خرم منظور 29رنز بنا کر نمایاں رہے، اسلام آباد کی جانب سے موسیٰ خان اور نصیر اللہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔