تاریخ میں پہلی بار پی ایس ایل کی ٹرافی کا ملک بھر میں ٹور

Published On 15 March,2025 02:25 am

حیدر آباد: (دنیا نیوز) تاریخ میں پہلی بار پی ایس ایل کی ٹرافی کا ملک بھر میں ٹور، ٹور کا آغاز حیدر آباد سے ہوا۔

نجی سکول میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی، طلبہ نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں، 29 مارچ تک ٹرافی 11 شہرو ں کا سفر کرے گی، لاہور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں رونمائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کا آغاز 11 اپریل سے ہو گا۔