راب والٹر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

Published On 06 June,2025 11:02 am

کرائسٹ چرچ: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے راب والٹر کو کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا، راب والٹر نیوزی لینڈ کے کامیاب کوچ گیری سٹیڈ کی جگہ لیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق راب والٹر کے عہدے کی مدت جون کے وسط میں شروع ہو گی، راب والٹر اکتوبر نومبر 2028 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے اختتام تک کوچ رہیں گے۔

راب والٹر نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفی دیا ہے، ان کی کوچنگ میں جنوبی افریقہ نے 2023 میں کرکٹ ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلا۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقہ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا سیمی فائنل اور ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا فائنل بھی کھیلا۔

راب والٹر کی کوچنگ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم متعدد اہم ایونٹس اور سیریز کھیلے گی جس میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، لاس اینجلس اولمپکس اور تین آئی سی سی ٹورنامنٹس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ راب والٹر ماضی میں نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک اور اے ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں۔