حسن علی کی شاندار واپسی! وائٹلٹی ٹی 20 بلاسٹ میں ہیٹرک کر ڈالی

Published On 09 June,2025 01:08 pm

برمنگھم: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے وائٹلٹی ٹی 20 بلاسٹ میں ہیٹرک بنا ڈالی۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں ہوم سائیڈ برمنگھم بیئرز کی نمائندگی کرنیوالے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے جارحانہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حسن علی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور ڈربی شائر فالکنز کو 200 رنز کا ہدف دیا تاہم حریف ٹیم محض 17.1 اوور میں 141 رنز بناکر آل آؤٹ ہو گئی اور یوں برمنگھم بیئرز نے میچ 58 رنز سے جیت لیا۔

میچ میں حسن علی نے 3.1 اوورز میں 23 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیں جس میں ایک ہیٹرک بھی شامل تھی، قومی فاسٹ بولر نے ڈیوڈ لائیڈ، مارٹن اینڈرسن، روس وائٹلی، الیکس تھامسن، بین ایچی سن اور پیٹ براؤن کو پویلین کی راہ دیکھائی۔