شامی کی مشکلات میں مزید اضافہ، سابق اہلیہ مقدمہ جیت گئیں

Published On 03 July,2025 02:43 am

کولکتہ: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر محمد شامی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ان کی سابق اہلیہ مقدمہ جیت گئیں۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے محمد شامی کی مطابق سابق اہلیہ حسین جہاں کے وکیل امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ یہ ان موکلہ کے لئے ایک بہترین لمحہ تھا، 2018ء سے 2024ء تک انہوں نے بہت دوڑ دھوپ کی، بالآخر حسین جہاں کو ڈیڑھ لاکھ اور بیٹی کو اڑھائی لاکھ روپے ماہانا ادا کئے جانے کا یہ حکم کھلی عدالت میں جاری ہوا۔

ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عبوری حکم کی مرکزی درخواست کو چھ ماہ کے اندر نمٹانے کا حکم دیا ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ جب فریقین نان نفقے کی سماعت نمٹانے کے لئے دوبارہ ٹرائل کورٹ لوٹیں تو یہ رقم چھ لاکھ تک بڑھ جائے کیونکہ حسین جہاں نے اپنی درخواست میں اس مد میں سات لاکھ اور تین لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے شادی سے قبل حسین جہاں بطور ماڈل کام کرتی تھیں اور 2014ء میں محمد شامی سے شادی کے بعد انہوں نے ماڈلنگ کو خیرباد کہہ دیا، 2015ء میں ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

2018میں حسین جہاں کی جانب سے محمد شامی پر گھریلو تشدد اور استحصال کے الزامات عائد کئے گئے جس کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔