ونڈیز کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان

Published On 25 July,2025 04:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے پاکستان سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے، محمد رضوان ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان برقرار، شاہین شاہ آفریدی اور بابرعظم ون ڈے سکواڈ میں شامل ہیں۔

ٹیم 27 جولائی کو امریکا پہنچے گی، 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں، ٹی ٹوئنٹی سیریز لاڈرہل، امریکا میں شیڈول ہے۔

ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو شیڈول ہیں، ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کیلئے 15 کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان ، محمد حارث، سفیان مقیم بھی 15 رکنی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

ون ڈےانٹرنیشنل سکواڈ کیلئے 16 کھلاڑیوں میں محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف شامل ہیں۔

فخر زمان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث، سفیان مقیم بھی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ کا حصہ ہیں۔