ٹرینیڈاڈ: (دنیا نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم نے ٹرینیڈاڈ میں ڈیرے ڈال لئے، برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا، بولرز اور بیٹرز نے نیٹ سیشن میں دیئے گئے مخصوص ٹارگٹس کو کامیابی سے مکمل کیا۔
کپتان قومی ٹیم محمد رضوان کا کہنا ہے پریکٹس کافی اچھی رہی، سیریز کے لیے بھر پور تیاری کی ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ فخر زمان کے ٹیم میں نہ ہونے سے نقصان ہوا لیکن نوجوان کھلاڑیوں کے پاس کارکردگی دکھانے کا موقع ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی 20 سیریز میں گرین شرٹس نے دو ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔