نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں زمبابوے کو اننگ اور 359 رنز سے ہرا دیا

Published On 10 August,2025 11:44 am

بولاوایو: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 359 رنز سے فتح حاصل کر لی۔

بولاوایو میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگ میں 125 رنز پر آؤٹ ہوگئی جبکہ نیوزی لینڈ کے بیٹر نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی اننگ میں 3 وکٹوں پر 601 رنز پر ڈیکلیئرڈ کر کے 476 کی واضح برتری حاصل کر لی۔

زمبابوے کی ٹیم نے دوسری اننگ میں بھی مایوس کن کارکردگی دکھائی اور پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کے فولکس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دوسری اننگز میں 37 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے پہلی اننگز میں بھی 4 شکار کئے تھے۔

اس کے علاوہ کیویز بیٹر ڈیوڈ کانوے نے 153 ، ہینری نکولس 150 اور رچن رویندرا نے شاندار 165 رنز کی اننگ کھیلی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔