آئی پی ایل دنیا کی سب سے زیادہ انٹرٹینگ ٹی ٹوئنٹی لیگ قرار، پی ایس ایل کا دوسرا نمبر

Published On 09 August,2025 12:44 am

لندن: (دنیا نیوز) دنیائے کرکٹ کی سب سے زیادہ انٹرٹینگ ٹی ٹوئنٹی لیگ کون سی ہے؟

برطانوی نشریاتی ادارے کے سروے میں آئی پی ایل کو دنیا کی سب سے زیادہ انٹرٹینگ ٹی ٹوئنٹی لیگ قرار دے دیا گیا، پاکستان کی پی ایس ایل دوسرے نمبر پر موجود ہے، آئی ایل ٹی 20 تیسرے نمبر پر رہی، آئی پی ایل میں سب سے زیادہ میچ آخری گیند تک گئے دی ہینڈ ریڈ لیگ میں دوسرے اور پی ایس ایل تیسرے نمبر پر آخری اوور میچز گئے۔

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ اوسط پہلی اننگز سکور 180 رنز بنے، آئی پی ایل 179 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، آئی ایل ٹی 20 میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل کیپس والے کھلاڑی شامل ہیں، سب سے زیادہ چھکے اور چوکے آئی پی ایل میں لگے۔

پی ایس ایل دوسرے نمبر پر موجود، بی بی ایل تفریح کے لحاظ سے آخری نمبر پر، انڈیکس سکور صرف 1.04 رہا، سی پی ایل سب سے طویل دورانیہ والے میچز والا ٹورنامنٹ قرار دیا گیا، اوسط 3 گھنٹے 54 منٹ تک میچز جاری رہے۔