آسٹریلوی بولر ایڈم زمپا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار

Published On 20 August,2025 06:41 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) ساؤتھ افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کے سپنر ایڈم زمپا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ایڈم زمپا نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں لیول ون خلاف ورزی کی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ایڈم زمپا نے بولنگ کے دوران نازیبا زبان استعمال کی جو سٹمپ مائیک پر سنی گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بتایا ہے کہ ایڈم زمپا کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیاہے، ایڈم زمپا نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے سزا کو قبول کیا ہے۔