دبئی: (دنیا نیوز) سہ فریقی سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کیمپ کا دبئی میں آغاز ہو گیا۔
آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں نے تین گھنٹے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، کوچز کی زیر نگرانی بیٹرز اور باؤلرز نے نیٹ پر صلاحیتیں نکھاریں، اس سے قبل فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کی گئیں۔
واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کا آغاز 29 اگست کو ہو گا جس کے بعد گرین شرٹس یو اے ای میں ہی ایشیا کپ کھیلیں گی۔
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز اور ایشیا کپ کیلئے 17 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ٹیم کی قیادت اس بار بھی آل راؤنڈر سلمان آغا کے سپرد کی گئی ہے۔
منتخب کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم شامل ہیں۔