لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سپن باؤلر نشرہ سندھو نے کہا ہے کہ ٹیم کی پریکٹس بھرپور انداز میں جاری ہے اور مجموعی طور پر ہر پہلو پر محنت کی جا رہی ہے، ساؤتھ افریقا کیخلاف سیریز کا اعتماد ورلڈکپ میں کام آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سکلز بہتر بنانے کے لیے سپن باؤلرز کے الگ سیشنز ہورہے ہیں جبکہ بیٹرز کے لیے بھی خصوصی ٹریننگ سیشنز رکھے گئے ہیں۔
نشرہ سندھو نے کہا کہ اہداف کو سامنے رکھ کر مختلف انداز سے باؤلنگ کرانے پر کام ہو رہا ہے تاکہ آنے والے میچز میں بہترین کارکردگی دکھائی جا سکے، ساؤتھ افریقا کے خلاف سیریز اہم ہو گی اور ٹیم ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ سیریز کا اعتماد آئندہ سری لنکا میں شیڈول ورلڈکپ میں بہت فائدہ دے گا، سری لنکا کی پچز سپنرز کے لیے سازگار ہیں، گیند ٹرن ہوتا ہے، ہم اچھا پلان فالو کریں گے اور بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔