ایشیا کپ: افغانستان کا ہانگ کانگ کو جیت کیلئے 189 رنز کا ہدف

Published On 09 September,2025 07:09 pm

ابوظہبی: (دنیا نیوز) ایشیا کرکٹ کپ کے پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو جیت کیلئے 189 رنز کا ہدف دے دیا۔

ابوظہبی کے زید کرکٹ سیٹیڈیم میں ہونیوالے ایشیا کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے ہانگ کانگ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔ 

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے، اوپنر بلے باز صدیق اللہ اٹل نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ عظمت اللہ عمرزئی 53 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

دیگر کھلاڑیں میں رحمان گر باز 8، گلبدین نائب 5، کریم جنت 2 ، ابراہیم زدران 1 رنز کے ساتھ محمد نبی نے 33 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

ہانگ کانگ کی جانب سے کنچت شاپ اور آیوش شکلا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، احسان خان اور عتیق اقبال نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آج سے شروع ہونے والا ایونٹ 28 ستمبر تک جاری رہے گا، اس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان، بنگلادیش، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شریک ہیں۔

ٹی20 فارمیٹ میں ہونے والے اس ایونٹ میں سب سے بڑا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔