ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ: نیپال میں کشیدگی کے باعث پاکستان کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ

Published On 13 September,2025 10:49 am

لاہور: (دنیا نیوز) نیپال میں کشیدگی کے باعث ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔

پاکستان بلائنڈ ٹیم نے بھارت جانے سے انکار کیا تھا جس کے بعد ہائبرڈ ماڈل کے تحت قومی ٹیم کے میچز نیپال منتقل کیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپال کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر امکان ہے کہ پاکستان کے میچز سری لنکا منتقل کر دیئے جائیں۔