کولمبو: (دنیا نیوز) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے سلسلے میں قومی ٹیم نے کولمبو میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
خواتین کھلاڑیوں نے چار گھنٹے کے طویل ٹریننگ سیشن میں فزیکل ٹریننگ کے ساتھ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 30 ستمبر سے ہو گا، ایونٹ کے میچز بھارت اور سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔
قومی ٹیم اپنے تمام میچز کولمبو میں کھیلے گی، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 2 اکتوبر کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی۔