نمیبیا اور زمبابوے نے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا

Published On 02 October,2025 10:47 pm

دبئی : (ویب ڈیسک) زمبابوے نے افریقا ریجن کوالیفائنگ راؤنڈ کے فائنل میں جگہ بنالی، افریقا سے نمیبیا اور زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہنچ گئے۔

اس سے قبل آئی سی سی یورپ کوالیفائر میں اٹلی نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا جبکہ نیدر لینڈز بھی یورپ سے کوالیفائی کرچکا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 20 ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ افغانستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، امریکا اور نیوزی لینڈ گزشتہ ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے باعث پہلے ہی کوالیفائی کر چکے ہیں۔

پاکستان، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ نے اپنی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ کی بنیاد پر براہ راست ایونٹ میں کوالیفائی کیا ہے، اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے باقی 3 ٹیموں کا فیصلہ امریکا سے ایک اور ایشیا/ایسٹ ایشیا پیسیفک خطے سے 3 ٹیمیں شامل ہوں گی۔