گوہاٹی: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں انگلینڈ ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
انگلینڈ نے 70 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا، انگلینڈ کی جانب سے ایمی جونز 40 اور ٹیمی بیو مونٹ 21 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 69 رنز بنائے تھے، جنوبی افریقی کی واحد بیٹر سنالو جفٹا ڈبل فگر میں داخل ہوئیں اور 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔