پاکستان نے افغانستان کے خلاف وہیل چیئر ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی

Published On 02 October,2025 10:59 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان نے افغانستان کے خلاف وہیل چیئر ٹی 20 سیریز 1-3سے جیت لی۔

ٹی 20 سیریز کے چوتھے اور آخری میچ میں پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے 156 رنز کا ہدف 14.4 اوورز میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے گوہر آفریدی 64، اسامہ طارق نے 60رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ محمد فیاض 24رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے میر اکبر ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

قبل ازیں افغانستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے تھے۔

افغانستان کی جانب سے جابر صافی 38، منصور عادل 14،آصف صفر پر آوٹ ہوئے، رئیس خان 14،اباسین 15،زر عالم 23رنز بناسکے جبکہ رحیم اللہ 14 اور اکبر 10 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔

پاکستان کے جانب سے محمد فیاض 2،ایوب اور احمد یار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔