وشاکھ پٹنم: (ویب ڈیسک) بھارتی ویمن کرکٹر سمریتی مندھانا نے ون ڈے کرکٹ میں 28 سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
بھارتی بیٹر سمریتی مندھانا نے جمعرات کو ویمنز ون ڈے کرکٹ میں ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
سمریتی مندھانا نے یہ کارنامہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے دوران جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں انجام دیا، انہوں نے میچ کے 8ویں اوور میں چھکا لگا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں 32 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 9, 2025
جس کے بعد سمریتی مندھانا نے 2025 میں 18 ون ڈے میچز میں 4 سنچریوں کی مدد سے سب زیادہ 982 رنز اسکور کرلیے اور آسٹریلوی کرکٹر کا 28 سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
اس سے قبل ویمنز ون ڈے کرکٹ میں ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ آسٹریلیا کی سابق کرکٹر بلینڈا کلارک کے پاس تھا جنہوں نے سال 1997 میں 970 رنز اسکور کیے تھے۔
سمریتی مندھانا ویمنز ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی پہلی خاتون بیٹر بننے کے قریب ہیں جو ایک کلینڈر ائیر میں 1000 رنز کا سنگ میل عبور کرے گی۔